ماہرہ خان کا پسندیدہ فٹبالر میسی یا رونالڈو؟

September 25, 2021

ماہرہ خان بھی دیگر اسٹارز کی فٹبال کی مداح نکلیں اور انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کا نام بھی بتادیا۔

ماہرہ خان نے اپنے مشہور ڈراما سیریل "ہمسفر" کے دس سال مکمل ہونے پرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کا سیشن کیا۔

جہاں مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ان کی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھ رہے تھے وہیں ایک نے فٹبال سے متعلق بھی سوال کرلیا۔

مداح نے ماہرہ خان سے فٹبال کے لگاؤ کو اس طرح دریافت کیا کہ انہیں کونسا کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے "میسی یا رونالڈو؟"

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداح کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پسندیدہ فٹبالر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لائیونل میسی ہیں۔