افغان تاجروں کے لیے زیرو ٹیرف کی تجویز

September 25, 2021

پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ ٹاسک فورس نے افغان تاجروں کیلئے زیرو ٹیرف کی تجویز پیش کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں افغان تاجروں کیلئے زیرو ٹیرف اور افغانستان کیلئے تکنیکی تعاون کی تجاویز دی گئیں۔

اس کا مقصد افغانستان کو تجارت خصوصاً اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری رکھنا ہے۔

معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا کہ پیچیدہ طریقہ کار میں نرمی لاکر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

خصوصی نمائندہ برائے افغانستان صادق خان نے کہا کہ پُرامن، مستحکم افغانستان علاقائی تجارت اور خوشحالی کےلیے اہم ہے۔