حاملہ بیوی کو قتل کر کے اندرون سندھ فرار ہونے والا ملزم دو سال بعد گرفتار

September 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس انویسٹی گیشن پولیس نے دو سال قبل حاملہ بیوی کو قتل کر کے فرار ہونے والے شوہر گرفتارکر،کھارادار میں گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں فررا ملزموں کو سول اسپتا ل سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرلیا۔ملزم زاہد حسین نے اکتوبر 2019 میں مچھر کالونی میں اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، قتل کے وقت ملزم کی اہلیہ سات ماہ کی حاملہ تھی قتل کرنے کے بعد ملزم اندورن سندھ فرار ہوگیا تھا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔