جیو پر آج دیکھیں ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا خصوصی انٹرویو، گولڈ میڈلسٹ حیدر علی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

September 26, 2021

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر ہوگا۔ حکومت الیکشن کمیشن پر حملہ آور کیوں ہے اور کیوں حکومت الیکٹرونک مشین پر اصرار کررہی ہے، دوسروں کی تلاشی لینے والی پی ٹی آئی خود تلاشی سے کیوں بھاگ رہی ہے، فیک نیوز کی فیکٹریاں کہاں چل رہی ہیں، شہبازشریف سے مشاورت کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، حکومت میڈیا کو کیوں کنٹرول کرنا چاہتی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران فواد چوہدری سے گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ اتوار کی شب 10 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ ٭گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ، ٹوکیو پیرا لمپکس حیدر علی پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی۔ دُنیا کے ساتھ مقابلے کیلئے عالمی معیار کی ٹریننگ اور سہولتیں درکار ہیں۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹسکس تھرو میں ورلڈ ریکارڈ بریک کرنے کے قریب ہوں۔ ٹوکیو اولمپکس میں جانے سے قبل فیڈریشن نے اسپانسر کرنے سے انکار کردیا تھا۔تفصیلی گفتگو شام7 بجکر5 منٹ نشر ہوگی۔