بیرون ممالک سے لاہور آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

September 26, 2021

لاہور ( ایجنسیاں ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بیرون ممالک سے لاہور آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے گھروں میں جانے کی اجازت دینے کے بجائے انہیں قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو شہر کے مختلف ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا جس کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے مختلف افسران کو شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں کمرے بک کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قرنطینہ میں رہنے والے مہمان قرنطینہ کے دوران آنے والے اخراجات خود ادا کریں گے۔