افغان امن اجتماعی ذمہ داری، پورے خطے کو فائدہ ہوگا، جنرل ندیم رضا

September 26, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیس مشن 2021 مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے روس کا دورہ کیا،مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے منعقد کی جا رہی ہیں ، جنرل ندیم رضا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے چیفس آف جنرل سٹاف کی میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں مختلف علاقائی ، بین الاقوامی اور جیو پولیٹیکل امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران دنیا کے مختلف خطوں میں دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پافغانستان میں امن اجتماعی ذمہ داری، پورے خطے کو فائدہ ہوگا،اکستان خطے سمیت عالمی سطح پر امن ، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ ملکر کام جاری رکھے گا۔