بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ کو مشکلات کا سامنا ہوگا

September 26, 2021

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جمعرات 30 ستمبر کو انڈین ایئرفورس کا نیا سربراہ مقرر ہوگا جبکہ بھارتی فضائیہ کو اسکوارڈرن فائٹرز کی کمی کا شدت سے سامنا ہے۔ اس طرح بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ کو مشکلات کا سامنا ہوگا، ایک تحقیق بتاتی ہے کہ بھارتی ایئر فورس میں منظور کئے گئے اسکوارڈرنز کی تعداد 42 ہے جبکہ اس کے پاس صرف 30 ہیں۔نئے آنے والے ایئر چیف ویوک رام چوہدری جو کہ اس وقت وائس چیف کے عہدے پر فائز ہیں،سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے پاس کرنے والے کاموں کی فہرست لمبی ہوگی اس طرح ان کی سروس ایک کٹھن دورانیے کی ہوگی،نریدر مودی کا ان کو وائس چیف بنانے کا ایک سخت اقدام تھا کیونکہ انہیں ادارے کے مسائل سمجھنے کی ضرورت تھی، انہوں نے کم وقت میں بڑے کٹھن فیصلے کرنے ہیں۔