ریستوران‘ چین آؤٹ لیٹ سیلز ٹیکس چرا نہیں سکیں گے‘ایف بی آر

September 26, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ریستوران ، چین آؤٹ لیٹ سیلز ٹیکس نہیں چراسکیں گے۔ یہ حتمی فیصلہ ہے کہ یکم جولائی 2020ء سے 30جون 2021ء تک کی سالانہ آمدنی پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعرات ہے‘ اس میں قطعاً کوئی توسیع نہیں ہو گی۔ یہ عذر لنگ ہے کہ اگست کے دوسرے عشرے کے وسط میں ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہو گیا تھا اور ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جا سکے۔ اس بارے میں جب ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ آپریشنز قیصر اقبال اور ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر جپہ و سیکرٹریٹ فیٹ سے رابطہ قائم کیا گیا تو اُنہوں نے جنگ کو بتایا کہ وسط اگست میں دو تین روز اگر کوئی فنی خرابی پیدا ہوئی ہو تب بھی سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا جواز نہیں بنتا۔