ایف بی آر کے حکام آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے

September 26, 2021

افغان کسٹم حکام کو تکنیکی سپورٹ دینے کے لیے ایف بی آر حکام آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کو تاجکستان اور ازبکستان تک بڑھائیں گے جبکہ پاکستان، افغانستان اور خطے کی تجارت کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہتری لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔