مستونگ: فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک

September 26, 2021


صوبۂ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی محراب میں کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔