• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 ارکان ہلاک بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مستونگ ( نامہ نگار) مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم بی یل اے کے پانچ ارکان ہو گئےجبکہ بڑی بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا،انسداد دہشتگردی فورس کے ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کو گرفتار دہشتگردوں سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کچھ دہشتگرد مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایک مکان میں چھپے ہوئے ہیں اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنارہے ہیں،جس پر سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے کارروائی کی اور مکان کا گھیراؤ کرکے دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔

تازہ ترین