برطانوی گلوکارہ دُعا لیپا کی جی جی حدید کیساتھ پہلی بار ریمپ واک

September 26, 2021

برطانوی گلوکارہ دُعا لیپا نے جی جی حدید، نومی کیمبل اور ارینا شائک جیسی سُپر ماڈلز کے ساتھ میلان فیشن ویک میںپہلی بار ریمپ پر واک کرکے شرکاء کولاجواب کردیا۔

دُعا لیپا جو کہ مشہور اطالوی فیشن ہاؤس ورساچی کی نئی مہم کا حصّہ ہیں، انہوں نے میلان فیشن ویک میں اسی برانڈ کے لیے ریمپ پر واک کی۔

اپنے ماڈلنگ کیرئیر کی پہلی ریمپ واک کے بارے میں دُعا لیپا کا کہنا ہے کہ ’ایک مہم کا حصّہ بننے سے لے کر اب ایس ایس 22 شو تک، ورساچی فیملی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔‘

انہوں نے اطالوی فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے اس خوبصورت شو میں واک کرنا ایک خواب تھا۔‘

دُعا لیپا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میلان فیشن ویک سے امریکی سُپر ماڈل جی جی حدید اور اطالوی فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساچی کے ساتھ اپنی چند خوبصورت اور یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


دُعا لیپا نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے شو میں انٹری دی جبکہ شو کے اختتام پر انہوںنے گلابی رنگ کا ٹاپ اور اسکرٹ پہنے ہوا تھا۔