قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو اڑانا قابل مذمت ہے، متحدہ

September 27, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گوادر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے نزدیک شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو نقصان پہنچا شر پسند عناصر کی اس حرکت سے پوری قوم میں شدیدغم و غصہ پایا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ سے اڑانے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔