پنجاب بھر سے دو ڈی ایس پیز سمیت 18 ٹریفک وارڈنز معطل

September 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کرپشن شکایات پر پنجاب بھر سے دو ڈی ایس پیز سمیت 18 ٹریفک وارڈنز کو معطل کردیا ہے جن میں ملتان کے چار وارڈنز بھی شامل ہیں۔ملتان میں معطل ہونے والوں میں ریڈر سی ٹی او ملتان عمر اشتیاق،ٹریفک وارڈنز روف،اجمل اور اخلاق شامل ہیں۔