شلپا شیٹی شوہر سے متعلق سوال کرنے والے صحافی پر برہم

September 27, 2021

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی ضمانت پر رہا ہونے والے شوہر راج کندرا سے متعلق سوال کرنے والے صحافی پر برہم ہوگئیں اور جواب دینے کے بجائے آگے سے ہی سوال کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی رہائی کے حوالے سے معلومات کیلئے شلپا سے گفتگو کرنے والے صحافیوں کو شلپا نے جھاڑ پلادی۔

شلپا شیٹی نے صحافی کے سوال کے جواب میں آگے سے ہی سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں راج کندرا ہوں، میں اس کے جیسی لگتی ہوں، آپ ہی بتائیں میں ہوں کون؟

واضح رہے کہ فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے شوہر کی ضمانت منظور کی، عدالت نے راج کندرا کو 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔