فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کو شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا کو ڈانس شو میں جج کے فرائض سے دستبردار کردیا گیا ہے ۔
شلپا شیٹی رئیلیٹی شو’سپر ڈانسر چیپٹر4‘ میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کی شہرت اور ساخت بھی متاثر ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس ہفتے شو میں شلپا شیٹی کی جگہ اداکارہ سونالی باندرے اور سینئر اداکارہ موشمی چیٹرجی جج کے فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔