بشریٰ انصاری نے 1992ء کی یاد تازہ کر دی

September 27, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر 1992ء کے ایک ڈرامے کا سین شیئر کرتے ہوئے پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری نے اپنے 1992ء کے ایک ڈرامے ’ذرا سی عورت‘ کا ایک سین شیئر کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اُس دور کے ڈراموں اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔


بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اللّٰہ کا شکر ہے ہم کچھ اچھا کام کر سکے، تُکّے میںنہیں ملی یہ شہرت۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ ’شکر ہے یہ سوشل میڈیا اُس وقت نہیں تھا۔‘

اداکارہ ماہرہ خان سمیت بشریٰ انصاری کے مداح بھی اُن کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اُس دور کو یاد کرتے ہوئے اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔