• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے ’ جیو‘ کی پرانی یاد تازہ کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی میزبانی کی ایک پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری نے جیو پر نشر ہونے والے اپنے ایک پرانے شو ’برنچ وِد بشریٰ‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔


بشریٰ انصاری کا اپنی اس پوسٹ پر کہنا ہے کہ ’ماضی میں انہوں نے ایک ٹاک شو ’برنچ وِد بشریٰ‘ کی میزبانی کی تھی، اُس وقت ٹاک شوز کا مواد اور موضوع بہترین ہوتا تھا، انہوں نے اس دوران صرف اعلیٰ پائے کے فنکاروں کے ہی انٹر ویوز کے تھے۔‘

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

بشریٰ انصاری کے مداح اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اُس دور کو یاد کرتے ہوئے اُن کی میزبانی کی صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین