نائب امریکی وزیر خارجہ 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

September 27, 2021


امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمین 7 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل وینڈی شرمین سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔