• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی مزدوروں کی جدوجہد میں ہمیشہ شامل رہی ہے، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں اور ملازمت پیشہ طبقات کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہی ہے ، ہم انہیں جدوجہد کے میدان میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اورپی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی نے این آئی ایف ٹی ایمپلائز یونین آف پاکستان (سی بی اے) کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پیپلز لیبر بیورو سںندھ کے صدرحبیب الدین جنیدی،لیم سومرو، لیاقت علی خان مگسی، حسین بادشاہ ،فہیم صابر، یونین کے چیئرمین جاوید احمد اور صدر ثاقب انیس نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین