افغانستان سے درآمد تازہ پھل سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ، وصولی روک دی

September 28, 2021

پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیونے افغانستان سے درآمد کئے جانے والے فریش فروٹ کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے اس کی وصولی روک دی ہے،فیصلہ پختونخوا چمبر کی درخواست پر کیا گیاہے ،یہ فیصلہ خیبرپختونخوا چمبر آف کامرس کی درخواست پرکی گئ ہے،ا س سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کلکٹر کسٹمز کلکٹریٹ اور کسٹمزاپریزمنٹ پشاور اور کلکٹر کسٹمز کلکٹریٹ اور کسٹمزاپریزمنٹ کوئٹہ کے نام جاری کئے جانےوالے سرکولر میں کہاگیاہے کہ ٹیکس لائ (تیسری ترمیمی) آرڈنینس 2021 کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے 6th شیڈول کےتحت افغانستان سے فریش فروٹ درآمد پر سلز ٹیکس عائد ہے تاہم پختونخوا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی درخواست پر اس ایشو پرنظر ثانی کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیاہے کہ افغانستان سے درآمد کئے جانےوالے فریش فروٹ پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔