کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کاشہر کا ہنگامی دورہ

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں شہر کے ہنگامی دورے کئے اور سڑکوں،ڈیوائیڈرز کی کومبنگ کا بھی حکم دیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مظفر آباد سمیت ملحقہ علاقوں کی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی مختص یونین کونسلز میں دور دراز کے علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کرے۔شہریوں کو پاک صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کمپنی کارروائی کرے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ صفائی سے متعلق تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔کمپنی کو جدید مشینری فراہم کرکے قدموں پر کھڑا کرینگے۔گلی محلوں میں صفائی بہتر کرکے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائیں۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفننگ دی۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ڈائیریکٹر آپریشنز داؤد مکی بھی موجود تھے۔