مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں اُڑی میں 4 نوجوان شہید

September 28, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس میں کمی آنے کے بجائے دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اُڑی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے اُڑی میں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 7 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔