بلوچستان: 3 اضلاع میں 1750ڈینگی کیسز رپورٹ

October 10, 2021


صوبۂ بلوچستان کے 3 اضلاع میں ڈینگی وائرس کے 1 ہزار 750 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خالد قمبرانی نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے یہ کیسز رواں سال جنوری سے اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے مریض ضلع لسبیلہ، گوادر اور کیچ میں سامنے آئے ہیں۔

کوآرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام نے مزید بتایا کہ صوبۂ بلوچستان میں ڈینگی وائرس سے اب تک اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ برس صوبے میں ڈینگی کے ساڑھے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔