محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی۔
محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی وائرس سے پیدا صورتحال پر رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں 44 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 8، شرقی میں6، غربی میں 5، کورنگی میں4، ضلع جنوبی اور ملیر میں ڈینگی وائرس کا1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹیاری میں 8، حیدر آباد میں 7،جامشورو میں1، عمر کوٹ میں 3 افراد میں ڈینگی بخاری کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں ماہ صوبےمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 377 ہوگئی ہے۔