عثمان بزدار کا ذہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام

October 10, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ذہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے، موبائل فون اور کمپیوٹر کا غیرمعمولی استعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کیلئےضروری ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشرے میں کورونا نے ذہنی صحت کے کیسز میں پچھلے دو سال میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔