والد کا سوئم جمعرات کو ہوگا: شرمیلا فاروقی کا انسٹاگرام پر اعلان

October 13, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والدمحمد عثمان فاروقی کے سوئم کی تاریخ اور دن کے بارے میں اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنےمرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے سوئم کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے مرحوم والد محد عثمان فاروقی کا سوئم 14 اکتوبر بروز جمعرات عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان کیا جائے گا۔‘

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ’والد کا سوئم کراچی میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر ہی کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔