• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے


رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین