فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی

October 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹاون تھانے کی حدود بلدیہ گلشن غازی میں واقع گھر میں اتفافی طورپر گولی چل جانے سے ہیڈ کانسٹبل سلیم گل زخمی ہوگیا، سعید آباد سیکٹر9میں نامعلوم سمت سے آکرگولی لگنے سے 62سالہ محمد افضل زخمی ہوگیا ، صالح محمد گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 26سالہ محب بشیر زخمی ہوگیا۔