سال 2022 میں عید الفطر کب ہوگی؟

October 14, 2021

متحدہ عرب امارات کی وزارت سائنس اور فلکیات نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

یو اے ای ماہرین کے مطابق رواں ہجری سال رمضان المبارک 2 اپریل کو شروع ہوگا، عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی۔

عرب فیڈریشن آف اسپیس اینڈ فلکیات سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان ہفتہ 2 اپریل 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

ماہ رمضان کے شروع ہونے کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جاتا ہے۔

ممکنہ طور پر ملک بھر میں اس بار روزے اپریل کے آغاز اور عید الفطر مئی کے آغاز میں ہی ہوگی۔