اسٹاک مارکیٹ، اچانک خریداری سے زبردست تیزی، 1112 پوائنٹس کا اضافہ

October 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،سرمایہ کاروں کی جانب سے اچانک خریداری بڑھنے سے زبردست تیزی ، کے ایس ای100 انڈیکس میں 2.57کی شرح سےسال کا سب سے بڑا 1112پوائنٹس کا اضافہ، 44ہزار کی حد بحال ہو گئی، 83.30فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 164ارب 92کروڑ 36لاکھ روپےکا اضافہ ، کاروباری حجم 9.47فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 175 پوائنٹس تک کم ہو گیا لیکن پھر اچانک مقامی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے سرگرم ہوئے اورانھوں نے منتخب سیکٹرز میں خریداری شروع کی جس سے مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1209پوائنٹس تک بڑھ گیاتاہم اختتام سے پہلے منافع کی خاطر فروخت کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس1111.90پوائنٹس کے اضافے سے 43221.78پوائنٹس سے بڑھ کر 44333.68 پوائنٹس ہو گیا ، مارکیٹ میں یہ رواں سال کاسب سے بڑا اضافہ ہے ،تیزی کے باعث کے ایس ای30 انڈیکس بھی 461.95پوائنٹس کے اضافے سے 16881.07 پوائنٹس سے بڑھ کر 17343.02 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 653.94پوائنٹس بڑھنے کے بعد 29850.69پوائنٹس سے بڑھ کر 30504.63پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، مجموعی طور پر 557کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،464کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، 79کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 14کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 164ارب 92 کروڑ 36لاکھ 11ہزار روپے کے اضافے سے 7747ارب 64کروڑ 37لاکھ 64ہزار روپے ہو گئی ہے ، جمعرات کو کاروباری حجم 3کروڑ 36لاکھ 32ہزار شیئرز کے اضافے سے 38کروڑ 85لاکھ 97ہزار شیئرز تک پہنچ گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال، یونٹی فود، ٹیلی کارڈ ، ٹریٹ کارپوریشن ،اور ہیسکول پیٹرولیم سر فہرست رہے، مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت یونی لیور فوڈ اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی بڑھی جو کہ بالترتیب600.00روپے اور 135.00روپے فی شیئرز تھی جبکہ سب سے زیادہ کمی ہائی نون لیب اور پاک انجیئرنگ کے شیئرز کی قیمت میں ہو اجو کہ 17.17روپے اور 14.50روپے فی شیئرز تھا۔