قتل کیس، مقتول کی قبر کشائی کا حکم

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی ساجد علی چانگ کی عدالت کے روبرو ’مسنگ پرسن‘ فہرست میں شامل نوجوان علی رضاکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔