نفرت انگیز تقریر، محسن داوڑ، منظور پشتین سمیت چار ملزمان اشتہاری قرار

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیرو دیگر کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتک آمیز ی سے متعلق کیس میں محسن داوڑ،منظور پشتین سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا ہے ۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی،بلدیہ ٹاون،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں ہے۔