شوگر مل مالکان کو بلا جواز پکڑا جانا قابل مذمت ہے، ذکا اشرف

October 15, 2021


پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملز مالکان کے خلاف اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ شوگر مل مالکان کو بلا جواز پکڑا جارہا ہے۔ حکومت کو اس طرح کے اقدامات کرنے سے پہلے بات چیت کرنی چاہیے۔

ملکی صنعت میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ انصاف سب کے لیے برابر ہوتا ہے، آپ کو سب کےلیے برابر سوچنا چاہیے۔