• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونی رائے اور سوراج نمبیار نے بلآخر علیحدگی کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے بزنس مین سوراج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد بلآخر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو ’نجی اور خوش اسلوبی‘ سے طے کرنا چاہتے ہیں اور عوام و میڈیا سے پرائیویسی اور عزت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ 

مونی اور سوراج نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بارے میں ’جھوٹی کہانیاں اور من گھڑت بیانیے‘ زیر گردش ہیں جو حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے سوچ سمجھ کر اپنی ذاتی ترجیحات پر غور کیا اور علیحدہ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس مرحلے کو نجی طور پر اور باہمی احترام کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں۔‘

اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں مستقبل میں اپنی دوستی کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مونی نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز رہنے کی اپیل بھی کی۔

علیحدگی کی افواہوں کے بعد اعلان

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کئی دنوں سے ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا تھا جبکہ بعد میں مونی کی جانب سے تصاویر ڈیلیٹ یا آرکائیو کرنے اور سوراج کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید