• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے میزائل، ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو90 فیصد تک نقصان پہنچا ہے: سینٹ کام

سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر۔فوٹو: رائٹرز
سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر۔فوٹو: رائٹرز

امریکا نے ایران کے میزائل، بحریہ اور ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو 90 فیصد تک نقصان پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے میزائل، بحریہ اور ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو تقریباً 90 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ایران کا خطرہ کافی حد تک کم ہو چکا ہے، وہ اب خطے کے شراکت داروں یا امریکا کو اس انداز میں دھمکیاں نہیں دے سکتا جیسے پہلے دے سکتا تھا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا گیا ہے، وہ جنگ سے پہلے والی اپنی بحریہ کی صلاحیت ایک نسل تک دوبارہ حاصل نہیں کرسکے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید