فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن کے دوران غفلت کے باعث 22 سال کی مریض کے جسم میں قینچی رہ گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ندیم کے مطابق دل کی سرجری کے دوران 22 سال کی مریض کے جسم میں قینچی رہ گئی تھی، 3 ہفتے بعد تکلیف ہونے پر دوبارہ آپریشن کر کے قینچی نکال لی گئی۔
ایم ایس ڈاکٹر ندیم کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، آپریشن کے بعد اسٹاف نرسز نے آلات کی گنتی نہیں کی۔ غفلت برتنے پر 2 نرسز کے خلاف کارروائی کی گئی، نرسز کی سروس واپس لینے کے لیے سیکریٹری صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔