• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، اعلامیہ جاری

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی(فائل فوٹو)۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی(فائل فوٹو)۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جس اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سمیت سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور ہائی کورٹس کے ججز نے شرکت کی۔  

اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے شفافیت اور ادارہ جاتی احتساب کے تحت بعض اراکین سے متعلق معاملات پر غور کیا۔  

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ آئینی دفعات کے مطابق مختلف تشکیل کے ساتھ کونسل کے الگ الگ اجلاس منعقد کیےگئے، ازسرِنو تشکیل دی گئی کونسل کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کی۔ 

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور متبادل رکن  شرکت کی۔  

اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 23 معاملات کا جائزہ لیا۔  

اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ایجنڈے میں شامل تمام امور نمٹا دیے۔

قومی خبریں سے مزید