فواد خان کی ہنزہ میں کھانا بناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

October 16, 2021

ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد خان کا شماران سیلیبرٹیزمیں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹونہیں رہتے جبکہ ان کے مداحوں کو ان کی نئی تصاویراور سرگرمیوں سے متعلق جاننے کا بےچینی سے انتظاررہتا ہے۔کچھ عرصہ قبل اسکردو کی سیر پرجانے والے فواد خان ان دنوں اہلیہ اورقریبی دوستوں کے ساتھ ہنزہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ‘ پوشیدہ صلاحیت ‘ سے دوسروں کومستفید کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پرہنزہ کے مقامی ہوٹل ہل ٹاپ کے کچن میں لی جانے والی فواد کی تصویر سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے جس میں آپ ‘ شیف فواد’ کو دیکھ سکتے ہیں۔کھانا پکانے میں مدد کیلئے فواد کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری بھی موجود ہیں۔عدنان نے بھی اپنے انسٹاگرام پرفواد اور ان کی اہلیہ کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکیں۔یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اداکار بہت اچھا کھانا پکا لیتے ہیں، تقریبا 5 ماہ قبل فواد کی اہلیہ صدف فواد نے لائیو سیشن میں مداح کے سوال پربتایا تھا کہ، ‘ یہ ان کی خفیہ صلاحیت ہے، وہ بہت ہی بہترین کوکنگ کرتے ہیں’۔صدف اور فواد کی شادی کو 15 سال گزر چکے ہیں، اس جوڑے کے دو بچے ایان اورالیانہ ہیں۔فواد کا آنے والا پروجیکٹ ان کے ڈرامہ سیریل ‘ ہمسفر’ کی ساتھی ماہرہ خان کے ساتھ ہے۔ دونوں کی نئی آنے والی فلم ‘نیلوفر’کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جسے قاسم محمود نے پروڈیوس کیا اورڈائریکٹرعماررسول ہیں۔ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی اس پروجیکٹ کیلئے تیسری باراکٹھی ہوئی ہے، سال 2011 میں ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعددونوں نے فلم ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں کام کیا جو تاحال ریلیزکی منتظرہے۔فلم کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد گزشتہ سال عید الفطر پرریلیزکرنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرنئی فلموں کی ریلیز تعطل کا شکارتھی۔مولاجٹ اب تک پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی پروڈکشن بتائی جاتی ہے، جس کی کاسٹ میں ماہرہ اور فواد کے علاوہ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک ، گوہررشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز شامل ہیں۔