بے ہنگم تاریں،صارفین بجلی کی بار بار بندش سے پریشان

October 16, 2021

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آئیسکو کی طرف سے تاروں کی مناسب تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود راولپنڈی شہر میں بجلی کی تاروں کی بے ہنگم اور مناسب تنصیب نہ ہونے سے ہزاروں صارفین بجلی کی بار بار بندش کے باعث مشکلات کا شکار ہیں ۔ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تاروں کی بے ہنگم تنصیب، پول سے دور لوگوں کی دیواروں اور چھتوں کے ساتھ لٹکائی گئی تاریں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اور اس حوالے سے کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں ۔ ذرا سی تیز ہوا آندھی اور بارش سے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ صارفین اس طرف بار بار توجہ دلاتے رہتے ہیں مگر ایکسین سٹی کی طرف سے ٹھوس اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین بجلی کی بے وقت اور غیر اعلانیہ بندش سے پریشان ہیں۔