اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور بیرونی آلہ کار نہ بنے، پرویز خٹک

October 16, 2021

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور بیرونی عناصر کی آلہ کار نہ بنے۔

نوشہرہ میں پارٹی کاکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے آئے روز بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔