علی رضا سید کی جرمنی اورا سپین کے ایم ای پیز سے ملاقاتیں

October 17, 2021

برسلز (حافظ انیب راشد) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مسئلہ جرمنی اور اسپین کے اراکین یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اٹھایا ہے ۔ علی رضا سید نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے رکن یورپی پارلیمنٹ مسٹر برگ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے رکن یورپی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کی سول لبرٹیز، جسٹس اور ہوم افیئرز کمیٹی کے چیئر جو آن فرنانڈو لوپیز سے یورپی پارلیمنٹ برسلز میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ علی رضا سید نے ان ملاقاتوں میں اراکین پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کےلوگوں کے حالات جو طویل عرصے بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے زور دے کر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ یورپ کے بااثرحلقوں مں اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانےکے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان ملاقاتوں میں کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیرای یو ویک کی تقریبات بھی زیربحث آئیں جو اس سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ برسلز میں منعقد ہوں گی۔ سالانہ کشمیرای یو ویک کی تقریبات میں بین الاقوامی کانفرنسس، سیمینارز اور کشمیر پر نمائش بھی شامل ہوگی۔