بھارت کا افغانستان پر علاقائی سلامتی مشیروں کی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

October 17, 2021

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت نے افغانستان کے موضوع پر11نومبر کو علاقائی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ایک انٹرویو میں اس سلسلے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک جن میں ایران، روس، چین، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے قومی سلامتی مشیروں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی طرح کانفرنس میں شرکت کرے گا۔