جشن عیدمیلادالنبی ؐ پورے آب وتاب ومذہبی عقیدت کیساتھ منائیں گے،خدیجہ عمرفاروقی

October 17, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی پورے آب و تاب و مذہبی عقیدت کے ساتھ منائیں گے۔ہمارے نبی ؐ کا تذکرہ سعادت کا سرچشمہ ہے ۔ماہ مقدس ربیع الاول میںاپنی زندگی میںپیغمبری انقلاب کیلئے کاوشیں کرنا ہونگی۔ہمارے نبی کریم ؐ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے آپ ؐنے حسن سلوک، پیار، محبت ،تحمل اور برداشت کا سبق دیا،ہم سب ملکر آپ ؐکے اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر باہمی روادری ،امن و امان اور بھائی چارہ کو فروغ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کی عہدیداران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے پنجاب بھر میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی ضلعی و ڈویژنل و تحصیل سطح کی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عیدمیلادالنبی ؐکو مذہبی جوش و خروش و عقیدت سے منائیں ۔