لاہور سمیت کئی شہروں میں فضائی آلودگی، اسموگ کا خدشہ

October 17, 2021

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق صوبے کا آلودہ ترین شہر ساہیوال رہا جہاں پر 270 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں 207، گوجرانوالہ 189، بہاولپور 178، ملتان 177، مریدکے 173جبکہ راولپنڈی میں 68 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیے گئے۔

پنجاب کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے ماحول میں اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔