ایبٹ آباد: خاتون کے یہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش

October 17, 2021


صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 34 سالہ خاتون کا تعلق ضلع بٹ گرام سے ہے، خاتون کے ہاں پیدا ہونے والوں بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام بچے نارمل ہیں تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون پہلے بھی 2 بیٹیوں کی ماں ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں۔