• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے نومولود میں تینوں لڑکے شامل ہیں۔ڈاکٹرزکے مطابق تینوں بچے صحت یاب ہیں اور انہیں چند گھنٹے انکیوبیٹر میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔خاتون کے شوہرفیضان شیخ نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ساتھ خیریت کے تین بچوں سے نوازا جس پر بہت خوش ہوں، بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائیں گے۔

تازہ ترین