فنِ خطاطی مسلمانوں کی میراث ہے، عثمان بزدار

October 17, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہفن خطاطی مسلمانوں کی میراث ہے جس کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت سرگرم عمل ہے۔

عثمان بزدار نے الحمرا آرٹ گیلری لاہور کا دورہ کیا اور عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں مقابلہ حسن خطاطی کا مشاہدہ کیا۔

مقابلے میں ملک بھر سے 400 خطاط نے شرکت کی، وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو میڈل دیے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کم وسیلہ طبقات کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔