پاک بھارت کرکٹ میچ،ثانیہ مرزا سوشل میڈیا سے غائب رہینگی

October 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اتوار کو پا ک بھارت کرکٹ میچ کے موقع پر سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئیں گی۔ ثانیہ کے شوہر شعیب ملک ممکنہ طور پر میچ میں پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر انہوںنے لکھا کہ وہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ والے دن سوشل میڈیا سے غائب ہورہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ’الوداع‘ کا کیپشن بھی دیا۔