دوسال میں فٹبال ورلڈکپ کی تجویز آئی اوسی نے مسترد کردی

October 18, 2021

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فٹبال ورلڈ کپ ہر دو سال بعد کرانے کی فیفا کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ فیفا کے اس اقدام پر کھیلوں کی دیگر عالمی تنظیموں نے تشویش اور تحفظات کا اطہار کرتے ہوئے آئی او سی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اس عمل سے فیفا کی آمدنی میں تو اضافہ ہوگا تاہم دوسرے بڑے ایونٹس کے ساتھ تصادم ہوگا ۔